بزدار ان ایکشن، دو بڑے افسر فارغ کر دیئے

ملتان (پی این آئی) ملتان میںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ ملتان کےدورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔انہوں نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔۔۔۔

دو ہفتے کے لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ بند کرنے سمیت سخت اقدامات کا امکان

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کی صورتِ حال میں شدت پیدا ہونے کے باعث صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس آج وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہو گا، جس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا ہے۔حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے، جس کی وجہ سے طبی ماہرین نے 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن اور انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی تجویز دی ہے۔آج کے اہم اجلاس میں صوبائی وزراء، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوں گے، جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ محکمۂ صحت نے ٹاسک فورس کو 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی 2 ہفتے کی پابندی لگائی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close