پاکستانی اپنے پاسپورٹ تیار کروالیں، یورپ میں ملازمت کے شاندار مواقع، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) یورپ میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم یورپی ملک نے پاکستان کو سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کر لیا- تفصیلات کےمطابق اٹلی کے لیے پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ اٹلی نے پاکستان کو 2022 کے لیے سیزنل ورک ویزا کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ اٹلی نے سیزنل ورک ویزا لسٹ میں پاکستان کو شامل کر لیا ہے، سیزنل ورک ویزا پاکستانی لیبر فورس کے لیے بڑی خوش خبری ہے۔جوہر سلیم کے مطابق کرونا وبا کے باوجود پاکستان کی اٹلی کو برآمدات میں 9.1 فی صد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال 786 ملین ڈالر رہی جو بلند ترین سطح ہے، جب کہ دوسری طرف وبا کے باعث غیر یورپی ممالک سے اٹلی کی درآمدات میں 14 فی صد کمی ہوئی۔انھوں نے کہا پاکستان نے 300 ملین ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا ہے، اٹلی میں چاول کی مجموعی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 37.4 فی صد ہے، پاکستانی باسمتی کو اٹلی زیادہ پسند کیا گیا ہے۔پاکستانی سفیر جوہر سلیم کے مطابق پاکستانی ورکرز نے بلند ترین 601 ملین ڈالر بطور ترسیلات زر بھیجے، یوں اٹلی سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 66 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ کو پاکستان برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا جو کہ اب 1 عشاریہ 2 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، گزشتہ مالی سال میں نیدر لینڈ کی برآمدات 1 بلین ڈالر تھیں ، اسی طرح پاکستان سے پولینڈ کو کی جانے والی ایکسپورٹ کی مد میں 28 فیصداضافہ ہوا اور برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے 241 ملین ڈالر سے بڑھ کر 308 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا، اس کامیابی پر برآمد کنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت نے بتایا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3 اعشاریہ 7ارب ڈالر کی برآمدات رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہیں اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close