اوپن یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانےکا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2021ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ ، ایسوسی ایٹ ڈگری ،بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔شیڈول کے مطابق بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 22۔اگست ہے جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 10۔اکتوبر 2021ء مقرر کی گئی ہے۔بی ایس پروگراموں کی پہلی مشق جمع کرانے کی 15۔اگست جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 3۔اکتوبر ہے۔اسی طرح پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کی پہلی مشق کی آخری تاریخ 29۔اگست جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 17۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشق نمبر1کی مقررہ تاریخ تک ٹیوٹر کا نام و پتہ موصول نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا اپنے علاقائی دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون یا ای میل رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہ ہونگی ، جس کے ذمہ دار متعلقہ طلبہ ہونگے۔علاوہ ازیںورکشاپس میں شمولیت کے لئے طلبہ کو ایل ایم ایس اکائونٹ پر لاگ اِن ہونے یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.aiou.edu.pk/Workshops.aspکا وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یونیورسٹی آگہی پورٹل پر لاگ اِن ہونے کے لئے طلبہ کو صارف نام اور پاسورڈز بذریعہ ایس ایم ایس ارسال کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close