وزارت اطلاعات و نشریات بیجنگ میں پاکستانی فلموں کی نمائش کررہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی ستر سالہ تقریبات کے جشن میں بیجنگ میں پانچ پاکستانی فلموں کی نمائش شامل ہے ، تمام ہدایتکاروں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ناظرین کے لیے یہ تخلیقات تیار کیں ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کی 70 سالہ تقریبات کے جشن میں بیجنگ میں 5 پاکستانی فلموں کی نمائش شامل ہے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات و نشریات آپ کے فن کو دنیا کو دکھانے کے لیے مصروف عمل ہے ۔ تمام ہدایتکاروں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ناظرین کے لیے یہ تخلیقات تیار کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close