کسی بھی وقت عام انتخابات ہو سکتے ہیں، بلاول زرداری کی جیالوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری

کراچی(پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، ہمیں تیاری شروع کرنی چاہیے ،کارکنان چھ سے سات ماہ کے لیے آپس کے اختلافات بھلا دیں۔وزیراعلیٰ ہاو¿س کراچی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے اور سب سے زیادہ کراچی متاثر ہو گا، افغانستان کی صورتحال کے باعث حکومت سندھ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک لائحہ عمل بھی طے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد تنظیم سازی مکمل کی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیو ایم سامنے آئی ہے لیکن اس کا کراچی سے صفایا کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت بنانی ہے تو کراچی سے نشستوں کی ضرورت ہو گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کو بچانا ہے تو تحریک انصاف کو بھگانا ہے، ہمیں آپس کے اختلافات کو 6 سے 8 ماہ کے لیے بھولنا ہوگا،مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو سائیڈ پررکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا حق نہیں دیا جاتا ہے، سندھ کے پانی کے حصے میں بھی ابھی تک ایک قطرے کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close