کراچی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ریسٹورنٹ سمیت 25 دکانیں سیل

کراچی(آئی این پی) کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں عملے نے ریسٹورنٹ اور سیلون سمیت 25 دکانیں سیل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کے لیے کرونا پابندیوں مزید سختی کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے ضلع جنوبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو تالے لگا دئیے جب کہ صدر میں بھی ہوٹل سیل کردیا ہے۔ کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ تابڑ توڑ کارروائیاں کیں، ضلع جنوبی میں بیکری، ریسٹورنٹ،سیلون سمیت25دکانیں سیل کردی گئیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ڈیفنس، صدر، گارڈن اور سول لائنز میں کی گئیں، اس کے علاوہ دہلی کالونی،موسی لین ،کھارادر میں کارروائیاں کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں جوس سینٹر، پکوان سینٹر اور دہلی کالونی میں 2دکانیں اور موبائل شاپ سیل کیے گئے اور صدر میں 4 ریسٹورنٹ اور ٹریول ایجنسی سمیت 7 دکانوں کا تالا لگا کر سربمہر کردیا گیا۔ عملے نے گارڈن میں ایک دکان، ہوٹل، پکوان سینٹر اور بیکری کو سیل کیا، اس کے علاوہ کھارادر کے علاقے میں ایک کیٹرنگ شاپ کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close