الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے حکمران تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے تین جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے، نوٹس پی ٹی آئی، کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کو جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے، الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر کیوں نا پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close