شاہراہ قراقرم، شاہراہ بابوسر ٹریفک کیلئے بحال

دیامر (آئی این پی ) گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے دونوں شاہراہیں رات کو بند ہوئی تھی۔ پھنسے ہوئے سیاح اپنے سفر پر روانہ ہوگئے۔ اس دوران سیاحوں کو خوراک اور طبی امداد بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی تھی جسے کئی روز کی کوششوں کے بعد کھولا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close