یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کا سکولوں میں داخلہ بند

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی بندشیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس بریفنگ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ اعلان پہلے بھی کیا گیا تھا کہ یکم اگست سے صرف وہ لوگ سفر کر سکیں گے جنہیں کم از کم ویکسین کی پہلی ڈوز لگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر اساتذہ نے ویکسین نہیں لگوائی ہے تو وہ یکم اگست سے سکولوں میں پڑھانے نہیں جا سکتے، ہم اپنے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔۔۔۔۔

کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کونقد انعام دینے کا اعلان

نیویارک(آئی این پی ) کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیویارک کے مئیر بل ڈی بلیسو نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے حکومتی منصوبے کے تحت عوام کو ویکسین لگوانے کے لیے اس انعام کی پیش کش کی ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اور اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔ بل ڈی بلیسو نے مزید کہا کہ ویکسین آپ کے اور آپکی فیملی کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔ اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔ مئیر نے وعدہ کیا ہے کہ اس جمعے سے جو بھی شہری کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین کی پہلی خوراک لے گا، اسے پری پیڈ ڈیبٹ کارڈ کی شکل میں فوری ادائیگی کر دی جائے گی۔ نیویارک سٹی کے شہری حکومتی ویب سائٹ ویکسین فائنڈر کے ذریعے قریبی سینٹر تلاش کر سکتے ہیں یا اس کے لیے خصوصی نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ نیویارک سٹی کے 59 فیصد سے زیادہ آبادی کورونا کی پہلی خوراک لگا چکی ہے۔ لیکن مئیر کے مطابق یہ تعداد ابھی بھی ناکافی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی ریاست میری لینڈ، اوہائیو، مغربی ورجینیا نے بھی ویکسین کے بدلے عوام کو ڈالرز دینے کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ دیگر کئی ریاستوں نے شہریوں کے لیے 1 ملین ڈالرز تک کی لوٹریز کا پروگرام تیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close