کپتان نے مافیا کی بینڈ بجا دی،تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی لہر مافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے، خیبر پختونخوا، وفاق، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اب پی پی 38 میں کپتان نے مافیا کی بینڈ بجا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو برسوں لوٹنے والے مافیاز کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، چور تبدیلی کی زد میں آکر ریزہ ریزہ ہو گئے، پی ٹی آئی پورے ملک میں چھا گئی، تبدیلی کا سفر جاری ہے۔۔۔۔

ترین گروپ کے ایم پی اے کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے ۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ ایف آئی اے نے نذیر چوہان کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے 31 جولائی کو ملزم کو دوبارہ پیش کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close