بوریوں میں کورونا وائرس، چین نے پاکستانی چاول خریدنے سے انکار کر دیا

بیجنگ (پی این آئی) چاول کی بوریوں میں کورونا وائرس کی موجودگی ثابت ہونے پر چین کی حکومت نے نے پاکستان سےچاول کی درآمد بند کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے انکشاف کیا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کے پیندے میں کورونا وائرس پایا گیا، جس کے بعد چین نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ مچھلی کی چھ کمپنیوں کی پیکنگ میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ، چین نے ان کی درآمد بھی بند کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں