فردوس عاشق نے جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے کی گرفتاری کو ٹیسٹ کیس قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کو ٹیسٹ کیس قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ہے، ان کی گرفتاری قانون کی بالادستی ہے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نذیر چوہان کا کیس ٹیسٹ کیس ہے جس میں کارکنان کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close