پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے ہلاکتوں میں اضافہ،صورتحال بگڑنے لگی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے اور کورونا مثبت کیسوں کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فی صد سے زائد ہو گئی ہے۔کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میںپاکستان 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close