لاہور (پی این آئی) تحریکِ انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں ایس ایچ او گرین ٹاؤن صغیر احمد کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دن نذیر چوہان اپنے کو آرڈینیٹر اور 25 نامعلوم افراد کے ساتھ پولنگ اسٹیشن آئے۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان نے ایس ایچ او سے بد تمیزی کی، انہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر زبردستی جانے کی کوشش بھی کی۔متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس کے روکنے پر نذیر چوہان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں