ترین گروپ کے ایم پی اے کی گرفتاری، ترین گروپ نے سخت سٹینڈ لے لیا

لاہور (پی این آئی) ترین گروپ کے سرگرم رکن نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ترجمان ترین گروپ کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اداروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی کے فلور پر احتجاج کیا جائے گا، کسی بھی انتہائی اقدام کے لیے مجبور نہ کیا جائے، جہانگیر ترین سندھ میں ہیں اور دو دن بعد لاہور آنے کا امکان ہے، اسی روز اجلاس بلایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ترین گروپ حکومتی ہتھکنڈوں کے حوالے سے اپنی سیاسی اور قانونی حکمت عمل اختیار کرے گا، اداروں کو ذاتی انا کی تسکین کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close