گھر گھر کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن مہم آج سے شروع ہوگی

پشاور (آئی این پی ) خیبر پختونخوا میں گھر گھر کورونا سے بچا کی ویکسینیشن مہم(آج) جمعرات سے شروع ہوگی۔ ای پی آئی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچا کی گھر گھر ویکسی نیشن مہم (آج)جمعرات شروع ہوگی۔ ویکسی نیشن کی مہم پشاور سمیت مردان، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چلائی جائیگی۔ مراسلے کے مطابق ویکسین لگانے کی مہم 10 اگست تک جاری رہے گی۔ متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اووز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں