لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی۔مریم نواز نے اپریل میں بھی کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ حال ہی میں مریم نواز نے آزاد کشمیر اسمبلی کی الیکشن مہم بھرپور طریقے سے چلائی ہے اور جلسے جلوسوں میں حصہ لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں