کورونا مریضوں سے اسپتال بھرچکے، مکمل لاک ڈائون لگایا جائے، پی ایم اے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کراچی میں مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ کردیا۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھاکہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کوروناکیسزکی شرح 30فیصد ہے لیکن کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو شامل کریں تو شرح 40 فیصد بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناشرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لاک ڈان کے سوا کوئی چارہ نہیں اور کوروناکیس بڑھنے پرکراچی میں 15دن کا لاک ڈان لگادیا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتالوں میں جگہ بھر گئی ہے، اب گنجائش نہیں ہے، تمام لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت ہو سکے۔خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اسپتالوں میں گنجائش بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close