لاہور(پی این آئی)لیگی رہنما عطا تارڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں جیت کا دعوی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عطا تارڑ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سید ناصر شاہ موجود ہیں۔اس دوران عطاتارڑ کہتے ہیں کہ ‘سیالکوٹ میں ایک اور ضمنی الیکشن ہورہا ہے میں وہاں آرہا ہوں ،میں اوپن چیلنج کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کریں اگر 10 ،12ہزار کی لیڈ سے نہ ہرایا تو میرا نام عطا تارڑ نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں