پاک فوج تیرا شکریہ، پاکستان نے افغان فوجیوں کیساتھ ہمدردی کی مثال قائم کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نے 5 افغان سپاہی افغانستان حکومت کے حوالے کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان فوجیوں کو باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ، پانچ افغان فوجیوں کو آج شام 5 بج کر 45 منٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی، ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی اور اب تمام فوجیوں کوہتھیاروں اورآلات سمیت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغان نیشنل آرمی اور بارڈر پولیس کے 46 فوجیوں کو پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا ، جب کہ گذشتہ روز پاکستان میں پناہ لینے والے 41 افغان فوجیوں کو واپس افغانستان حکومت کے حوالے کیا گیا ، پاکستان نے افغان فوجیوں کو 12 بج کر 35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا ، تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کیا گیا ، اس موقع پر افغان فوج کے کمانڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمارا بہترین خیال رکھا ، پاکستان حکومت اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں ، پاک فوج ہماری مہمان نوازی کی جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔قبل ازیں انٹر سروسس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ارندو، چترال کے پار اے این اے کے ایک مقامی کمانڈر نے 46 فوجیوں کیلئے مدد کی درخواست کی تھی جن میں 5 افسران بھی شامل تھے کیونکہ وہ افغانستان کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صوررتحال کی وجہ سے پاک افغان سرحد کے ساتھ (اپنی) چیک پوسٹ کو سنبھال نہیں سکتے تھے، پاک فوج نے متعلقہ معلومات اور ضروری کارروائیوں کیلئے افغان حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد افغان فوجی رات دیر گئے چترال کے ارندو سیکٹر پہنچے، افغان حکام سے رابطے اور ضروری فوجی طریقہ کار کے بعد 5 افسران سمیت 46 فوجیوں کو پاکستان میں پناہ، محفوظ راستہ دیا گیا ، فوجی جوانوں کو قائم فوجی اصولوں کے مطابق کھانا، رہائش اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close