کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، پندرہ دن کیلئے لاک ڈائون کی سفارش

کراچی(پی این آئی) محکمہ صحت نے سندھ حکومت کو صوبائی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شر ح 30فیصد سے بڑھ جانے پر 15 دن کے لاک ڈاون کی سفارش کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ صحت کی سفارش کے پیش نظر جمعے کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں لاک ڈاون کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے مکمل لاک ڈاون لگانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) سے رابطہ بھی کر لیاہے۔واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close