”ہمیں آزادکشمیر میں 16 سیٹیں دینے کیلئے کہا گیا تھا اورصرف 11دی گئیں”پی پی رہنما نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیئررہنما نبیل گبول نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں ہم پر خطرہ منڈلا رہا تھا مگر اب وہ خطرہ ٹل چکا ہے ، میزبا ن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں کس خطرے کی بات کر رہا ہوں،سمجھ دار کیلئے اشارہ ہی کافی ہے ، ہمیں کہا گیا تھا کہ 16سیٹیں دیں گے آزاد کشمیر میں ، لیکن 11ملیں ، ہم اس پر بھی صبر شکر کرتے ہیں ۔ 2013میں جب عمران خان نے مجھے اپروچ کیا تھا تو کہتے تھے مجھے الیکٹبلز نہیں چاہئیں ، مجھے وہ لوگ چاہئیں جو پارٹی کیلئے لائلٹی دکھائیں ، پھر ان کا بیانیہ تبدیل ہوا اور انہوں نے کہا کہ مجھے الیکٹبلزچاہئیں ،اب وہ سندھ میں الیکٹبلز کے پیچھے جارہے ہیں اور وہاں الیکٹبلز وہ ہیں جو سندھ میں 2018میں ہار چکے ہیں جو جی ڈی اے میں گئے وہ الیکٹبلز تھے ، وہ سارے ہمارے دوست ہیں میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا،سندھ کے اندر پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے ، پروگرام کے دوران نیبل گبول نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close