راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد منشیات فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس میں آرمی چیف کو اے این ایف کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ منشیات سے حاصل رقم دہشتگردی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہیں، ڈرگ ڈیلرز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں