راولپنڈی کا سب سے بڑا مسئلہ، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا کیونکہ نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوا۔شیخ رشید نے آج صبح نالہ لئی کا دورہ کیا اس د وران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی سے متعلق عمران خان، عثمان بزدار اور نیسپاک سے میٹنگز جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبہ جب شروع کیا تھا تو26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے سارے نالوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 روز کے اندر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو کیلئے پولیس فوج اور لوکل انتظامیہ موجود ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close