خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص ریپ کرتا ہے وہی اسکا ذمہ دار ہے، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین جو مرضی پہنیں لیکن جو شخص ریپ کرتا ہے وہی اسکا ذمہ دار ہے، میرے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے ہی نہیں ہے، مردوں کے لیے بھی ہے، اسلام خواتین کو عزت و احترام دیتا ہے۔ اسلام میں پردے کا مقصد بگاڑ کو روکنا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جنسی جرائم کو صرف خواتین سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ صرف خواتین نہیں بچے بھی جنسی جرائم کا شکار ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں زیادتی کے واقعات کا موازنہ مغرب سے کیا جاتا ہے، پاکستان میں زیادتی کے واقعات مغرب کے مقابلے میں کم ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close