ایف بی آ ر نے کاروبار کے انضمام کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آ باد (آئی این پی) فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو( ایف بی آ ر ) نے کاروبار کے انضمام کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا اورانیق خاور کو کمیٹی کا چئیرمین متعین کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کو بروئے کار لا کر نئے ٹیکس گزاروں اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو کی جانب سے تشکیل کردہ کاروبار کے انضمام کی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ انیق خاور کو کمیٹی کا چئیرمین متعین کیا گیا ہے۔ انیق خاوراعلی سطحی کمیٹی چئیرمین کی حیثیت سے براہ راست وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریوینیو کو کمیٹی کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ وہ ایف بی آر کے ممبران و متعلقہ سٹاف اور پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے کام کریں گے۔(وخ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close