بیجنگ (پی این آئی) چینی ماہرین نے انکشاف کیا ہےکہ سائنوویک ویکسین سے بننے والے اینٹی باڈیز6 ماہ میں ختم ہوجاتے ہیں، سائنوویک کی 2 ڈوز کے بعد تیسری بوسٹر ڈوز اینٹی باڈیز کو بڑھائے گی، 18 سے 59 سال عمر کے افراد پر ریسرچ کی گئی، جن کے اینٹی باڈیز تیسری ڈوز لگنے سے اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے سائنوویک ویکسین کے اثرات اور اینٹی باڈیز بننے سے متعلق ریسرچ کے بعد انکشاف کیا کہ سائنوویک ویکسین سے بننے والی اینٹی باڈیز6 ماہ میں ختم ہو جاتی ہیں، سائنوویک ویکسین لگانے والوں کو بوسٹر یعنی تیسری ڈوز لگانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔چینی ماہرین نے سائنوویک ویکسین کے اثرات جانچنے کیلئے 18 سے 59 سال عمر کے افراد پر ریسرچ کی، ریسرچ کے بعد معلوم ہوا کہ اینٹی باڈیز میں سائینوویک کی تیسری ڈوز لگنے سے اضافہ ہوا۔تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اینٹی باڈیز میں کمی سے ویکسین ڈوز کی تاثیر کس طرح متاثرہوگی، کیونکہ اینٹی باڈی کی سطحوں کی شدت کو معلوم کرنا ابھی باقی ہے، جو ویکسین کو بیماری سے بچاؤ کے قابل بناتی ہے۔واضح رہے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ موڈرنا اور فائزر ویکسین کے ذریعے ان لوگوں کو تیسری ڈوز دینے کیلئے تیار کرچکے ہیں، جو سائنوویک کی دو ڈوز لے چکے ہیں، سائنوویک ویکسین کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کیخلاف تاثیر پر تشویش پائی جاتی ہے۔ ترکی نے بھی سائنوویک ویکسین لینے والے شہریوں کو سائنوویک یا فائزر کی ویکسینز کے ذریعے تیسری ڈوز دینے کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنوویک کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وزرات صحت کے حکام کے مطابق سائنو ویک کی 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ اسلام آباد پہنچی ، سائنو ویک کی یہ کھیپ حکومت کی جانب سے خریدی گئی۔ ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئی ہے۔ سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں وزارت صحت کو فراہم کر دی گئی ہیں ، ویکسین ڈیمانڈ کے مطابق وفاق کی اکائیوں کو تقسیم کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں