مجھے میرے شوہر سے بچا لو، اس سے پہلے کہ میں اگلی نور مقدم بن جاؤں، نواب اکبر بگٹی کی بہو میدان میں آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) نواب اکبر بگٹی مرحوم کے بیٹے شاہ زوار کی بیوی ویشاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تحفظ کی دہائی دے دی۔ویشاہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”مجھے میرے شوہر سے بچا لو، اس سے پہلے کہ میں اگلی نور مقدم بن جاؤں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور شاہ زوار کو گرفتار نہیں کر رہا اور اس سے مجھے جان کا خطرہ لاحق ہے۔“ویشاہ کا کہنا تھا کہ ”اب تک شاہ زوار کو مفرور قرار دے دیا جانا چاہیے تھا، مگر پاکستان میں طاقتور مردوں کے لیے ہی ایسی رعایتیں ہیں، طاقتور خواتین، جو اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائیں، انہیں بھی ایسی مراعات نہیں ملتی۔“ویشاہ کے وکیل حسان نیازی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ویشاہ کی جان کو لاحق خطرے کے متعلق بتایا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ”ویشاہ ابوبکر کی زندگی خطرے میں ہے۔ میں نے ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو ذاتی حیثیت میں بتایا ہے کہ شاہ زوار کو اگر ویشاہ کا ٹھکانہ معلوم ہو گیا تو وہ اسے قتل کروا دے گا۔ ہمیں ویشاہ کو اگلی نور بننے سے پہلے تحفظ دینا ہو گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close