نور مقدم کو بےوفائی کرنے پر قتل کیا؟ ملزم ظاہر جعفر کا تہلکہ خیز بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ملزم کی جانب سے قتل کی وجہ بتائی گئی ، جس میں ظاہر جعفر نے بتایا کہ نور میرے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی جس کا مجھے پتہ چل گیا تو میں نے دھوکہ دینے کی وجہ سے نور مقدم کو قتل کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر کی والدہ اور سیکیورٹی گارڈز نے 3 گھنٹے تک واقعے کو چھپائے رکھا اگر ملزم کی والدہ یا گارڈز بروقت اطلاع دے دیتے تو نور مقدم کی جان بچ جاتی۔ خیال رہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ، پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کے دوران تمام ویڈیو شواہد اکٹھے کر لیے گئے جب کہ سابق پاکستانی سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران ایک افسوسناک انکشاف ہوا ، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، مقتولہ نور زخمی حالت میں گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی، تاہم محلے میں موجود گارڈ اور دیگر لوگوں میں سے کسی نے مقتولہ کی مدد نہیں کی ۔پولیس کے مطابق نور مقدم نے گھر سے باہر نکل کر ملزم ظاہر سے بچنے کیلئے خود کو سیکورٹی کے کیبن میں بند کر لیا تاہم ملزم نے مقتولہ کو کیبن سے نکال لیا اور محلے میں موجود لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کے سامنے مقتولہ نور کو کھینچتے ہوئے دوبارہ گھر کے اندر لے گیا ، اس دوران محلے میں موجود کسی بھی شخص نے ملزم کو روکنے یا پولیس کا اطلاع دینے کی زحمت نہ کی ، ملزم ظاہر نے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا جب کہ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ مقتولہ نور نے قتل سے قبل اپنے ڈرائیور کے ذریعے ملزم ظاہر کے گھر 3 لاکھ روپے کی رقم منگوائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close