نور مقدم کیس، کیا امریکا عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہو گا؟ امریکی سفارتخانے نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ پاکستان کا نہیں بلکہ امریکہ کا شہر ی ہیں ۔ملزم نے اس بیان سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا اور وہ اس کیس سے بچ نکلے گا تاہم اب اس حوالے سے امریکہ کی وضاحت بھی سامنے آگئی ہے ۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بیرون ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتا یا کہ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت دریافت کر سکتا ہے اور وکلاءکی ایک فہرست فراہم کرسکتا ہے لیکن قانونی مشورے نہیں دے سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا یا ان کی رہائی پر اثر انداز نہیںہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close