بڑے شہر میں کورونا کی شرح 25 فیصد تک جا پہنچی، خوف و ہراس پھیلنے لگا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا وباءکے مثبت کیسوںکی شرح 24 اعشاریہ 82 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اس حوالے سےاندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہو گیاہے۔ محکمۂ صحت سندھ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 932 کیس مثبت آئے ہیں۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑئ شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسوںکی شرح 6 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی، جہاں 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close