کالعدم تنظیم نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پاکستان اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں سے ہے پاک افغان سرحدکے علاقے میں نامعلوم مقام سے نور ولی محسود نے امریکی نشریاتی ادارےسی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی کامیابی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے ہمارے تعلقات بھائی چارے ، دوستی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں ، نور ولی محسود کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک مسلمان کی کامیابی دوسرے مسلمانوں کی کامیابی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ نور ولی محسود نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ وقت ہی واضح کرے گا کے افغان طالبان کی کامیابی کا ہمیں کوئی فائد ہ ہوگا یا نہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کا کنٹر ول حاصل کرکے اسے آزاد کروائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close