کشمیر میں فتح کا تحفہ؟ علی امین گنڈاپور کے بھائی کو اہم ترین وزارت سونپنے کا امکان

پشاور(پی این آئی) کشمیر میں فتح کا تحفہ؟ علی امین گنڈاپور کے بھائی کو اہم ترین وزارت سونپنے کا امکان۔۔۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیرپرویزخٹک نے اپنے صاحبزادے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیاگیا ہے، وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ اور مشیر ریونیو قلندر لودھی سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے صاحبزادے ابراہیم خٹک کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو اہم وزارت دیئے جانے کا امکان ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close