لاہور (پی این آئی)ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت،9ویں اور 11ویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیے جانےکا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔فیصلہ آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارہویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔اہم فیصلے آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کیے جائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور یکم اگست تک اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے والدین اور بچوں سے درخواست کی کہ وہ ان چھٹیوں میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔تاہم سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان نے اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کر دی، چھٹیوں سے متعلق دئیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔سروسنگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہناتھا کہ بچوں کا تعلیمی نقصان پہلے ہی ناقابل تلافی تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔کرونا کی چوتھی لہر، نویں اور گیارہویں کے طلبا کو بغیر امتحانات اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا امکان
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں