افغان بارڈر پر طالبان کا قبضہ، پاکستان اور طالبان نے ملکر اہم فیصلہ کر لیا

چمن (پی این آئی )صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد مندوخیل کے مطابق طالبان کمانڈروں سے بات چیت کے بعد سرحد تجارت کیلئے کھولی گئی اور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں این سی او سی کے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ ڈی سی نے بتایا کہ سپین بولدک پر طالبان قبضے کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر باب دوستی سے تجارتی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد افغانستان میں پھنسے بڑی تعداد میں خالی پاکستانی ٹرک پاکستان واپس آگئے جبکہ پاکستان سے بڑی تعداد میں ایکسپورٹ کے ٹرک افغانستان چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close