بڑے شہر میں بڑے لوگوں کو سرکاری ویکسین کی فروخت، گینگ پکڑا گیا

کراچی (پی این آئی) سرکاری افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند کورونا ویکسین فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے گھروں میں ہیلتھ سروس فراہم کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے میں چھاپہ مار کر نجی ہیلتھ سروسز کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جس میں ایک کمپنی کا ڈائریکٹر اور دوسرا ان کا ملازم ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان گھر گھر جا کر لوگوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق کورونا ویکسین لگاتے تھے جس کی وہ خاطر خواہ قیمت بھی وصول کرتے تھے حالانکہ حکومت کی جانب سے یہ تمام تر ویکسین بنا کسی قیمت کے فراہم کی جا رہی ہیں۔
واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں تعزیرات پاکستان کی چوری، جھوٹ، دھوکہ دہی، عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی دفعات کے علاوہ ڈرگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close