احسن اقبال نے ایسا کیاکیا کہ فواد چوہدری نے بھی تعریف کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نےمسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے اقدام کی تعریف کر دی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ، “‏احسن اقبال صاحب نے ہندوستان سے مدد مانگنے کے بیان پر ایک سیاسی یتیم کو نوٹس دیا ہے جو اچھی بات ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نواز شریف کو حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن اور ہمدوستان کے پروردہ شخص سے ملاقات پر بوٹس جاری کرے اور ان سے بازپرس کرے؟
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی پولنگ کے دوران ن لیگ کے ایک امیدوار نے بھارت سے مدد لینے کی بات کی تھی جس پر احسن اقبال نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس سے وضاحت طلب کر لی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close