آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا، نتائج کی تفصیل آ گئی

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔انتخابات میں پیپلزپارٹی کو 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے۔ چار پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 4609 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے تمام پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور 21799 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چودھری پرویز اشرف 15583 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی شان چودھری 9777 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کےمقصود احمد خان 3947 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےچودھری انوارالحق 1027 ووٹ لےکر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کےچودھری طارق فاروق 641 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے8 کوٹلی 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی کے ظفر اقبال ملک 18321 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ملک محمد نوازنے 11900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 24276 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم کانفرنس سے سردار نعیم خان 19484 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چودھری محمد یاسین 9562 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے ملک محمد یوسف نے 9376 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چودھری محمد اخلاق 23063 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ نصیراحمد خان نے 21678 ووٹ لیے اور دوسرے نمبر رہے۔حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یٰسین 21527ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد ریاست خان نے 20080 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے تنویر الیاس 19825ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضیا قمر نے 14558ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 16 باغ 3 کے 167پولنگ اسٹیشنز میں سے 18 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر زمان خان 2256 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر خان 2145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی 1 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سعود بن صادق 12517 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے طاہر انور خان 6198 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 22 پونچھ اور سدھنوتی 5 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں، جس کے مطابق پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر 16962 ووٹوں سےکامیاب ہوگئیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اسد ابراہیم خان نے 10582 ووٹ حاصل کیے۔ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار فاروق احمد نے 24103 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 123 میں سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمید و غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے، مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 7522 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سردار گل خنداں 5716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لے سکے۔ حلقہ ایل اے 28 مظفر آباد 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کےباذل علی نقوی2259 ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کےچودھری شہزاد محمود 1364ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے۔حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر عباسی نے 10316 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 32 مظفر آباد 6 کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق ن لیگ کے راجہ محمد فاروق حیدر 15590 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق نے 15100 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدر اسماعیل 16885 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق 20467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد اکبر چوہدری 14283 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ذیشان علی 8755 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ ایل اے39 جموں 6 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے، جس کے مطابق ن لیگ کے راجہ محمد صدیق 9557 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کی نازیہ نیاز نے7510 ووٹ لیے۔حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 45 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ حاصل کرسکے۔ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین 2326 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شبیر عباس میر 166 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لے کامیاب ہوگئے جبکہ سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 1163 ووٹ لے سکیں۔ حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عبدالماجد خان 3138 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close