ملتان سے سکردو کیلئے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز روانہ

لاہور (آن لائن)ملتان سے سکردو کے لئے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز اتوارکی صبح 151مسافروںکو لے کر سکردوروانہ ہوگئی۔اس موقع پرایئرپورٹپرخصوصی تقریب منعقدہوئی ۔پی آئی اے کے عملے اورافسروںنے مسافروں کو روانہ کیا ۔ واضحہوکہ پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے ملتان سے سکردوکے درمیان پروازوں کاسلسلہ شروع کیاہے۔ملتان سے سکردوکایکطرفہ کرایہ 11 ہزار900روپے مقررکیاگیاہے۔پی آئی اے انتظامیہ کاکہناہے کہ ابتدائی طور پرملتان اورسکردوکے درمیان ہفتے میں ایک پرواز شروع کی گئی ہے،مسافروں کارجحان دیکھنے کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیاجاسکتاہے#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close