موٹر سائیکلوں کی چوروں کے 2 گروہوں کے 2 ملزمان سمیت 9 افراد گرفتار

ٹنڈوآدم (آن لائن) ٹنڈوآدم میں پولیس کی کاروائیاں موٹر سائیکلوں کی چوروں کے 2 گروہوں کے 2 ملزمان سمیت 9 افراد گرفتار، 8 موٹر سائیکلیں برآمد ،ہزاروں روپے بھی ہاتھ آگئے 5الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی پولیس نے ایس ایچ او طفیل بھٹو کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چابی چوروں کے گروہ کے 2 ملزمان عبدالمجید ملوکھانی اور شنکر سوچی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری کی گئی آٹھ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے آکڑا پرچی ڈیلر کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیلر مختیار خشک ، سمیت ذاکر شیخ، سہیل خاصخیلی، عمران خاصخیلی ،بلال ڈوگر، منور شیخ، اور ذیشان شیخ کو گرفتار کر لیا ہے اس سلسلے میں میں اے ایس پی ٹنڈوآدم ڈاکٹر ایاز حسین جتوئی نے ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتیہوئے کہا کہ گرفتار شدہ آکڑا پرچی والوں سے ہزاروں روپے اور آکڑا پرچی کے بڑی تعداد میں بنڈل برآمد کئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ چابی چور گروہ کے ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے انکے پرزے نکال کر کباڑیوں کو فروخت کرتے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کرینگے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 5 الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close