16سے 20گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کا جینا محال

فیصل آباد(آن لائن) شہر اور گردونواح کے علاقوں میں 16سے 20گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، جبکہ المعصوم ٹائون، ڈگرانواں روڈ، المدنی کنڈا والی گلی، مقبول روڈ اور قریبی علاقوں میںپوری رات بجلی بند رہنے سے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہری بلبلا اٹھے، ایس ڈی او، ایکسین، فیسکو چیف کو پاکستان مسلم لیگ ن رہنما ایم پی اے میاں طاہر جمیل واہل علاقہ کی طرف سے بار بار فون کرنے کے باوجود کسی نے کال سننا تک گو ارہ نہیں کی اور نہ ہی مسئلہ حل کیا گیا، بچے، عورتیں، بوڑھے رات جاگ کر سڑکوں اور گلیوں میں بیٹھ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، فیسکو نے شہریوں کو پتھر کا دور یاد کروا دیا، فیسکو حکام کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے عید کے تینوں ایام میں بھی عوام کو ایسی ہی کربناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑا اور 16،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عید کا مزہ کر کرا کر دیا، متعدد علاقوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری عید کی نماز پڑھنے سے بھی محروم ہو گئے جبکہ قربانی میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اہل علاقہ نے حکام سے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے مطابق انہوں نے ایس ڈی او، ایکسین، فیسکو چیف کو بار بار فون کئے لیکن کسی نے فون سننا تک گوارہ نہیں کیا جس پر انہوں نے بھی اہل علاقہ کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں