عطاتارڑ کی گرفتاری، ان کو فور ی رہا کیاجائے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیاہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایل اے 44 وادی 5 سے نشست جیت لی ہے جس میں حافظ احمد رضا قادری 2007ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب (ن) لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کو غیرقانونی طور پر پولیس نے گرفتار کیاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیاہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایل اے 44 وادی 5 سے نشست جیت لی ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ایل اے 44 وادی 5 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ احمد رضا قادری2007 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان کے مقابلے میں دوسرے نمبر پرمسلم کانفرنس کی مہرالنسا نے 1163 ووٹ لئے ۔ پی ٹی آئی تیسرے نمبر پررہی جس کے امیدوار نے546 ووٹ لئے پی پی پی کے راشد اسلام بٹ نے 482 ووٹ لئے جو چوتھے نمبر پررہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عطااللہ تارڑ کی گرفتاری عمران صاحب حکومت کی شدید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ووٹ چوروں کے خلاف مزاحمت پر علی پور چٹھہ میں ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے جانے والے عطاتارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ۔ عطااللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close