لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کو تین سال کیلئے جیل ہو گئی؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا حیران کن ردِ عمل

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو پانچ لیگی کارکنوں سمیت گجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر مسلم لیگ ن سراپا احتجاج ہے ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انہیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد جیل سے اچھا بچہ بن کر نکلے گا۔عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا احتجاج کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی؟پہلے پولنگ سٹیشن سے ن لیگی کارکنوں کو باہر نکال کر ٹھپے لگائے گئے اور اب کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے جانے والے عطااللہ تارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا، فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ،عطااللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ابتک ہمارے 18 سے بیس رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close