نواز شریف کی افغان مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات کروانے والا کون سا ملک نکلا؟ تہلکہ خیز انکشافات

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب سے ملاقات ایک عرب ملک نے کروائی۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مشیر افغان قومی سلامتی حمداللہ محب کی ملاقات مشرق وسطیٰ کے ایک مسلمان ملک نے کروائی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کی منصوبہ بندی افغان وفد کے لندن دورے سے قبل کر لی گئی تھی، عرب ملک کے سفارتکار نے نواز شریف کو افغان مشیر سے ملاقات کا مشورہ دیا۔دوسری جانب ذرائع شریف خاندان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے افغان وفد سے ملاقات اُن کی خواہش پر کی، نواز شریف نے کابل حکومت کو پاکستانی عوام کی جانب سے پرامن تعلقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے خواہاں ہیں جس پر افغان وفد نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے افغان وفد سے ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور جس عرب ملک نے یہ ملاقات کروائی اس کے پاکستان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close