مظفر آباد(پی این آئی )آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے دھمکی دی ہے کہ اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔گوجرانوالہ میں پولنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرگورنمنٹ ہائی اسکول نمبر2 میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے ن لیگ اور مسلم کانفرنس کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا۔پولنگ روم سے نکالنے پر لیگی پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج کیا اور اس دوران ان کی ڈپٹی کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔بعد ازاں ن لیگ کے امیدوار چوہدری اسماعیل گجر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے میرا انتخابی کیمپ اکھاڑا گیا،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، اگرپرامن پولنگ چلنے دینا ہے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی گڑ بڑ کریں گے، ڈپٹی کمشنر نے میرے پولنگ ایجنٹ باہر نکالے اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔اسماعیل گجرکا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، پولیس بھی موجود تھی لیکن کسی نے کیمپ اکھاڑنے والوں کو نہیں روکا۔بعد میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے، ادھر کشمیریوں کو بھارت والے مارتے ہ?ں ، اِدھر یہ ہمارے کیمپ اکھاڑ کر پھینک دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں