اسلام آباد (پی این آئی) نورمقدم کے بہیمانہ قتل کے جرم میں گرفتار ظاہر جعفر کے والدین کو بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قتل کی گئی سابق سفارتکار کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے کیس میں پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو اعانت جرم کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ ملزم ظاہر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو قتل کے محرکات جاننے کے لیے گرفتار کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہےکہ تھراپی ورکس نامی بحالی مرکز کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے والدین اور گھریلو ملازمین سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
جبکہ قتل سے جڑے تمام بالواسطہ یا بلاواسطہ محرکات کے حوالے سے بھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں