حکومت نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت نے 5 اضلاع میں گھر گھر جا کرکورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگانےکا اعلان کردیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہےکہ یہ خصوصی ویکسینیشن مہم 10 اگست تک جاری رہےگی، اس مہم کے تحت لاہور ، ملتان، گوجرانوالا اور فیصل آباد کی 40 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جائےگا جب کہ راولپنڈی کی 70 فیصد آبادی ویکسینیٹ ہوگی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے بڑھتے خطرات کوکم کرنے میں حکومت کاساتھ دیں اور ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، 26 جولائی سے یونین کونسل کی سطح پر ویکسین لگنا شروع ہوجائےگی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر محکمہ صحت نے 5 اضلاع میں گھر گھر جا کرکورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگانےکا اعلان کردیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہےکہ یہ خصوصی ویکسینیشن مہم 10 اگست تک جاری رہے گی۔ س مہم کے تحت لاہور ، ملتان، گوجرانوالا اور فیصل آباد کی 40 فیصد آبادی کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں