پانی کا بحران ، شہریوں کو واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی بند

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں پانی کا بحران ،شہریوں کو واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی بند ،شہر میں کربلا مچ گئی ،پانی منصوبے کو چلانے کے لئے ہر ماہ ڈیڑھ کروڑ فنڈ بلدیہ کو ملتا ہے جو کرپشن کی نظر ہو رہا ہے اور شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسایا جارہا ہے :شہری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںبلدیہ کی غفلت کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ایک ہفتے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیںعید کے دنوں میں بھی شہری واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی سے محروم رہے ،پانی کی بندش کی وجہ سے شہر میں کربلا مچ گئی ہے اے ڈی سی کالونی ،لاشاری محلہ ،بانو بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہونے کی شکایات ملی ہیں شدید گرمی میں شہری پانی کے لئے پریشان ہیں سٹی فورم کے حماد اللہ انصاری اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے تین بار پانی منصوبے کوروائیز کرکے کروڑوں روپے خرچ کئے بلدیہ کے حوالے کرنے کی وجہ سے پانی منصوبہ تباہی کا شکار ہے فلٹر پلانٹ پر جو عملہ رکھا گیا ہے وہ بھی ناتجربہ کار ہے جو منصوبے کو خراب کر رہا ہے شہری آج بھی پینے کے پانی سے محروم ہیں پانی منصوبہ بلدیہ کے بجائے اس منصوبے کو چلانے کے لئے واٹر بورڈ تشکیل دیا جائے لاکھوں روپے کی لاگت سے جنریٹر خریدا گیا ہے جو نہیں چلایا جا رہا پانی منصوبے کو چلانے کے لئے ہر ماہ حکومت بلدیہ کو ڈیڑ ھ کروڑ فنڈ دیتی ہے جو کرپشن کی نظر ہو رہا ہے اور شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسایا جا رہا ہے اسکا نوٹس لیا جائے ۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں