اسمبلی ہال کھلے اور شادی ہال بند کرنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی،انجمن تاجران

لاہور (آن لائن)ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور انجمن تاجران لاہورقائد اعظم گروپ کے نائب صدر ذیشان علی ہاشمی نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کھلے اور شادی ہال بند کرنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ اگر ایس او پیز کے تحت باقی کاروبار کھلے ہیں تو ہمیں بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذیشان علی ہاشمی کا کہناتھا سرکاری اہلکارجو پہلی ، دوسری ،تیسری اور چوٹھی لہر کی اطلاع دیتے ہیں خود تو کورونا کی چھٹیوں میں انجوائے کرتے ہیں۔ ان کو کوئی فکر فاقہ نہیں کیونکہ ان کو ہر مہینے پوری تنخواہ بھی مل جاتی ہے اور مراعات بھی۔مارا جاتا ہے تو ہم جیسا چھوٹا تاجر یا دیہاڑی دار مزدور۔ اگر لاک ڈائون لگانا بہت ضروری ہے تو ہمارے پیشے سے وابسطہ تاجروں اور مزدوروں کو ماہانہ گزارا الائونس دیا جائے۔ تاکہ ہم اپنی اور اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ ذیشان علی ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ہم سے مذاکرات کریں۔ ہمارے پاس اتنی جگہ موجود ہے ہیں کہ ہم ہر فر د کو چھ فٹ کے فاصلے پر با آسانی بٹھا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں 6ماہ سے ہم آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ اگر حکومت نے اس دفعہ کاروبار بند کیا تو سڑکوںپر جگہ جگہ دھرنے دیں گے#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں