ساہیوال(آن لائن) پولیس فرید ٹائون نے شادمان ٹائون سے طالب علم علی حیدر کے اغوا اور قتل کا معمہ حل کر کے ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا ملزم مقتول کا بہنوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چک71۔فور آر کی فر زانہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے ساہیوال لیکر آئی ہوئی تھی کہ7اپریل کو جب اسکابیٹا 14سالہ طالب علم علی حیدر موٹر سائیکل ہونڈا بلا نمبری پر مارکیٹ جانے کیلئے گھر سے نکلا تو نا معلوم ملزموں نے اغوا کر کے قتل کر دیا اور لاش بر ساتی نالہ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ 302,365 ت پ درج کر کے تفتیش کی اور ساڑھے تین ماہ بعد قتل کا سراغ لگا لیا ملزم نعمان نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کر لیا اور موٹرسائیکل بر آمد کر لی ملزم پر ایک موٹر سائیکل کے خرد برد کا بھی الزام تھا#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں